اسپیشل برانچ کے سب انسپکٹر کا قتل

   

رانچی: جھارکھنڈ کے رانچی میں اسپیشل برانچ میں تعینات ایک سب انسپکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے ۔انوپم کی لاش کانکے تھانہ علاقے کے رنگ روڈ سے برآمد ہوئی ہے ۔ انوپم کو مجرموں نے دو گولی ماری ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسپیشل برانچ کے آئی جی، ڈی آئی جی، رانچی پولیس کے ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور کئی اہلکار رمس پہنچے ۔رانچی کے ڈی آئی جی انوپ برتھرے نے آج کہا کہ کانکے رنگ روڈ پر انڈین ڈھابہ سے واپس آتے وقت انوپم کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انوپم اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے کے لیے کانکے رنگ روڈ پر واقع ایک ڈھابہ پر گئے تھے ۔ انوپم اور ان کے دوستوں کی پارٹی جمعہ کی رات تقریباً 1 بجے تک جاری رہی، تقریباً 2 بجے انوپم اپنی بائک پر روانہ ہوئے جبکہ ان کے باقی دوست کار سے چلے گئے۔