نئی دہلی ۔ 19 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مائیگرنٹ مزدوروں کیلئے خصوصی ٹرینوں کے سلسلہ میں ورکرس کی نقل و حرکت کے بارے میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان سیاسی اختلافات کے بعد آخرکار ریلوے نے آج کہا کہ جس ریاست کیلئے ٹرین روانہ ہورہی ہے، وہاں سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ ریلوے کے ترجمان نے مرکزی حکومت کی وضاحت کے بعد کہا کہ وزارت امور داخلہ کے ساتھ مشاورت میں وزارت ریلوے کی جانب سے پرمیشن دیا جائے گا ۔ لہذا وہ ریاستیں اور مرکزی علاقہ جہاں مائیگرنٹس کی خصوصی ٹرینیں پہنچ رہی ہیں، انہیں ایسی ٹرینوں کو پرمیشن کا مسئلہ نہیں اٹھانا ہے ۔ انہیں منزل والی ریاست کی طرف سے علحدہ پرمیشن حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔