اسپیشل پولیس آفیسرس کی بھرتی، 27 اگست ادخال درخواست کی آخری تاریخ

   

حیدرآباد 24 اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس نے 23 اگست کو انٹیگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں اسپیشل پولیس آفیسرس (SPOs) کے لئے بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ یہ تلنگانہ کے سابق فوجیوں اور سابق نیم فوجیوں کی عارضی بھرتی ہے۔ حیدرآباد پولیس کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ اسپیشل پولیس آفیسر کے عہدہ کے لئے درخواست دینے کے لئے امیدوار کو درج ذیل معیارات کو پورا کرنا ہوگا۔ وہ سابق فوجی ہوں یا سابق نیم فوجی اور ترجیحاً تلنگانہ سے تعلق ہونا لازمی ہے۔ ان کے پاس رہائشی ثبوت ہونا چاہئے، بشمول آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور ووٹر آئی ڈی۔ امیدوار کی عمر 31 اگست 2025 ء تک 58 سال سے کم ہونی چاہئے۔ جو لوگ شمولیت کے دو سال بعد خدمات اور نیم فوجی دستوں سے رضاکارانہ سبکدوش ہوچکے ہیں وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔ ماہانہ تنخواہ بغیر چھٹی کے 26,000 روپئے ہوگی۔ اگر افسران چھٹی لیتے ہیں تو انھیں تنخواہ میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ درخواست دہندگان کو اپنی ملازمت کی درخواست ڈسچارج بُک اور ریٹائرمنٹ آرڈر، آدھار کارڈ، پیان کارڈ اور تکنیکی تجارتی مہارت سرٹیفکٹ کے ساتھ درج ذیل دستاویزات کو منسلک کرنا ہوگا۔ امیدوار کو آئی سی سی سی کے استقبالیہ مرکز بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں درخواستیں 25 تا 27 اگست شام 5 بجے تک جمع کرانی ہوگی۔ (ش)