ابوظہبی: اسپینی اداکارہ پینیلوپ کروز کو جمعرات کو متحدہ عرب امارات کی فلیگ کیریئر ایمریٹس ایئرلائنز کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ائیر لائنز ایمریٹس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اسپینی اداکارہ کو اے 380 طیارے میں سفر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں وہ فلائٹ میں آرام سے بیٹھی ہوئی ہیں انہوں نے پیغام میں کہا کہ ‘ایک ہوٹل کے کمرے سے دوسرے کمرے تک، یہ گیم چینجر سیٹ ہے’۔ائیر لائن کی جانب سے پوسٹ کے عنوان میں لکھا گیا ہے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اسپینی اداکارہ گذشتہ کئی برسوں سے ایمریٹس ائیرلائنز کے ذریعے پرواز کر رہی ہیں۔ہماری نئی اشتہاری مہم میں پینیلوپ کروز سٹار کے طور پر اسے جذبوں کی نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہیں۔