سعودی سفیر کا انتباہ
میڈریڈ : سعودی شہری فیصل عباس پر بارسلونا شہر میں حملہ کردیا گیا، وہ قیمتی گھڑی پہن کر باہر نکلے تو ان پر حملہ کرکے ان کی گھڑی چھین لی گئی۔ا سپین میں سعودی عرب کے سفیر عزام بن عبدالکریم القین نے واقعہ پر تبصرہ کیا ہے۔القین نے کہا کہ میڈرڈ میں سعودی سفارت خانہ اور ملاگا میں قونصلیٹ جنرل، اور ان کے ارکان اسپین میں سعودی شہریوں اور سیاحوں کی خدمت کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب سے آنے والے افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارت خانہ سے سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ رابطہ کریں تاکہ ان کی آمد پر پاسپورٹ کا اندراج کرایا جا سکے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریقہ ا سپین میں سعودی شہریوں اور سیاحوں کو اجنبیوں کے ساتھ پیش آنے میں احتیاط برتنے کا بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ ا سپین آکر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ یہاں باہر نکلتے ہوئے ایسی قیمتی اشیا مت پہنیں جو دوسروں کی توجہ مبذول کراے۔ انہوں نے کہا ہماری خواہش ہے کہ سعودی شہری ا سپین میں آکر اپنی چھٹیاں خوشگوار انداز میں گزاریں۔ فیصل نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہر مسافر کے لیے ایک محبت بھرا مشورہ ہے کہ قیمتی سامان مت پہنو، بدقسمتی سے آج بارسلونا شہر میں مجھ پر حملہ کیا گیا اور میری جیب کاٹ لی گئی۔
