اسپین :انتخابات میں شکست کے بعد سٹیزن پارٹی کے لیڈر مستعفی

   

Ferty9 Clinic

میڈرڈ، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کی اعتدال پسند سٹیزن پارٹی کے لیڈر البرٹ رویرا نے عام انتخابات میں شکست کے بعد پیر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔اسپین کی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔ پارٹی کو اتوار کوہوئے انتخابات میں صرف 10 سیٹیں ملیں اور اسے 47 سیٹوں کا نقصان ہوا ہے ۔ اعتدال پسند پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق مسٹر رویرا نے تسلیم کیا کہ انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی انتہائی خراب رہی اور اس کے لئے ان کے پاس کوئی عذر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اپریل میں ہوئے انتخابات میں تقریبا 40 لاکھ افراد نے ان کی پارٹی کو ووٹ دیا تھا لیکن اس بار صرف 16 لاکھ لوگوں نے ہی ان کے حق میں ووٹ دیا۔مسٹر رویرا نے کہا کہ اسپین کے عوام نے ان کی پارٹی کو مسترد کردیا اور اپنی پارٹی کی خراب کارکردگی کے لئے براہ راست طور پر وہ خود ذمہ دار ہیں۔