اسپین اور جاپان آخری 16 میں شامل، کینیڈا کامیاب

   

Ferty9 Clinic

پرتھ (آسٹریلیا)۔ ا سپین اور جاپان نے بالترتیب زیمبیا اورکوسٹاریکا کے خلاف فیصلہ کن فتوحات کے ساتھ آخری 16 مرحلے میں اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے جبکہ کینیڈا نے فیفا خواتین کے عالمی کپ میں آئرلینڈ کو 2-1 سے شکست دی۔گروپ سی میں افتتاحی میچ میں کوسٹاریکا کے خلاف 3-0 سے فتح حاصل کرنے کے بعد اسپین نے زیمبیا کے خلاف اپنے مقابلے کا آغاز شاندارکیا۔ ٹریسا ابیلیرا نے کھیل کے نویں منٹ بعد ایک شاندارگول کیا اور جینیفر ہرموسو نے چار منٹ بعد ہیڈر کے ساتھ ایک اورگول کا اضافہ کیا۔دوسرے ہاف میں اسپین نے کوئی رحم نہیں دکھایا۔ البا ریڈونڈو نے دوگول کیے جبکہ ہرموسو نے ایک گول کیا، جس نے 5-0 کی فیصلہ کن جیت حاصل کی۔جاپان 2023 خواتین ورلڈ کپ میں یکے بعد دیگرے فتوحات حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ تین منٹ کے اندرناموٹوہکارو اور فوجینو آوبا کے تیز رفتارگولس کی بدولت جاپان نے کوسٹاریکا کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔گروپ بی میں اپنے حریف کی طرف سے تحفے میں دیئے گئے گول اور فارورڈ ایڈریانا لیون کے گول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹوکیو اولمپک چمپئن کینیڈا نے آئرلینڈ کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔
ہند ۔اسپین مقابلہ 2-2 سے ڈرا
نئی دہلی۔ نونیت کور نے دو بار گول کر تے ہوئے ہندوستانی خواتین ٹیم کو یہاں 100 ویں سالگرہ ہسپانوی ہاکی فیڈریشن ۔ بین الاقوامی ٹورنمنٹ کے دوسرے میچ میں میزبان اسپین کے خلاف 2-2 سے ڈرا کرنے میں مدد کی۔نونیت 14 ویں اور 29 ویں منٹ میں گول بنائے ۔