اسپین اور فرانس سیمی فائنل میں داخل ، جرمنی اور پرتگال کو شکست

   

ہیمبرگ (جرمنی): یوروکپ 2024 ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچوں میں فرانس نے پرتگال کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 5-3 سے اور اسپین نے جرمنی کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ جمعہ کو ووکس پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیلین ایمباپے کی قیادت میں فرانس نے کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال ٹیم کو یوروکپ 2024 کے کوارٹر فائنل کے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 5-3 سے شکست دی۔ میچ کے دوران اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مقررہ وقت میں گول نہ کر سکیں۔ اس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کھیلا گیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فرانس نے پانچ گول کیے جب کہ پرتگالی ٹیم صرف تین گول ہی کر سکی۔ وہیں دیگر کوارٹر فائنل میچ میں اسپین نے میزبان جرمنی کو 2-1 سے شکست دے کر باہر کردیا۔ اسپین اور جرمنی کی ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کر سکیں۔ دوسرے ہاف کے 51ویں منٹ میں ڈینی اولمو نے لامینے یمال کی مدد سے گول کرکے اسپین کو 1-0 کی برتری دلادی۔ میچ کے 89ویں منٹ میں جرمنی کے فلورین ویرٹز نے جوشوا کیمچ کے پاس پر گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ مقررہ وقت پر میچ ڈرا ہونے پر اضافی وقت دیا جاتا تھا۔ 119ویں منٹ میں اولمو کی مدد سے میکل میرینو نے ہیڈر پر گول کرکے اسپین کو 2-1 سے فتح دلادی۔ اسپین کی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی ہے ۔ اسپین اور فرانس کے درمیان پہلا سیمی فائنل 10 جولائی کو رات 12 بجے کھیلا جائے گا۔