٭٭ اسپین کورونا وائرس مریضوں کے معاملہ میں امریکہ اور اٹلی کے بعد ایک لاکھ سے زیادہ کیس درج کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے ۔ اس ملک کے جملہ کورونا وائرس کیس بڑھ کر 1,02,136 ہوگئے ۔ اسپین کی وزارت صحت نے چہارشنبہ کو بتایا کہ ملک میں اس وائرس کے سبب اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو 24 گھنٹوں میں 864 کے اضافہ کے ساتھ 9,053 ہوگئی ہے ۔ اسپین میں ایک دن میں کورونا وائرس کے سبب اموات کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے ۔