میڈرڈ۔ اسپین کی خواتین کی ٹیم جس نے ابھی فیفا ویمنز ورلڈ کپ جیتا ہے، اس کے ہر رکن نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے دوبارہ نہیں کھیلیں گے جب تک کہ لوئس روبیلز ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن (آر ایف ای ایف)کے صدر کے عہدے پر برقرار ہیں۔ ۔ یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا جب روبیلز نے آر ایف ای ایف کی میٹنگ میں کہا کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے، تنقید کی لہر کے باوجود جب انہوں نے فائنل کے بعد سڈنی میں ٹرافی پریزنٹیشن کے دوران اسپین کے مڈفیلڈر جینی ہرموسو کو ہونٹوں پر بوسہ دیا جس میں اسپین نے انگلینڈکو 1-0 سے شکست دی ۔ روبیئلز کو ڈائریکٹر باکس میں جشن مناتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا، جب وہ اسپین کی ملکہ لیٹیزیا اور16 سالہ شہزادی صوفیہ کے قریب کھڑے ہوکر فحش اشارے کررہے تھے۔اپنی وضاحت میں انہوں نے کہا کہ ہرموسو کے ساتھ بوسہ باہمی اور رضامندی سے تھا اور وہ استعفی نہیں دیں گے۔ دوسری جانب ہرموسو نے ایک اور بیان کے ساتھ اس پر ردعمل ظاہرکیا جس میں اس نے روبیلز کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ برداشت نہیں کروں گی کہ مجھ پر سوال اٹھائے جائیں ۔ ان کے ساتھی اور دیگر خواتین کھلاڑیوں نے ان کی حمایت میں ٹویٹس کیں۔