میڈرڈ، 04 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) سے 809 اور لوگوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11744 ہوگئی ہے اور 7026 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اس سے متاثروں کی تعداد 7026 ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے کوبتایا کہ ملک میں کرونا سے متاثرہونے والے 34219 ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ابھی بھی تقریبا 79000 لوگ متاثر ہیں جن میں سے 6500 لوگوں کی حالت سنگین ہے۔ ان لوگوں کا آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے۔راجدھانی میڈرڈ میں اب تک36249 لوگ کرونا سے متاثر ہیں ان میں سے 4700 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
کٹیلونیا علاقے میں اب تک 24734 معاملوں میں متاثروں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 2500 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔افسران نے عالمی وبا کرونا کی وجہ سے پورے ملک میں ہائی الرٹ کو 11 اپریل تک بڑھانے کا بھی اعلا ن کیا ہے۔