ابیزا، 2 اکتوبر (یو این آئی) اسپین کے حسین ترین سیاحتی جزیرے ابیزا میں خوفناک طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کیلیے فوج کو طلب کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابیزا کے ہوائی اڈے پر نکاسی آب نہ ہونے سے سیکیورٹی چیک ایریا کی چھت لیک ہوگئی اور بارش کا پانی ایئرپورٹ کے اندرونی حصے میں کھڑا ہوگیا۔ ابیزا جزیرے کی متعدد سڑکیں سیلاب میں کئی فٹ تک ڈوبی ہوئی ہیں، جن میں ہوائی اڈے کی طرف جانے والی مرکزی سڑک اور داخلی راستے شامل ہیں، مذکورہ صورتحال کے سبب جزیرے پر ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا جگہ جگہ گاڑیاں بہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ گیبریئل نامی طوفان کے نتیجے میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد پورا شہر زیرِ آب