اسپین میں تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لہر

   

میڈرڈ، 25 اگست (آئی اے این ایس) اسپین کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق رواں اگست کی گرمی کی لہر ملک کی تاریخ کی سب سے شدید ثابت ہوئی، جس میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ 8 سے17 اگست تک مسلسل 10 سب سے گرم دن ریکارڈ ہوئے، جبکہ سال 2025 کو اب تک کا سب سے زیادہ گرم سال قرار دیا گیا ہے۔ اس گرمی کی لہر سے اسپین میں 1,149 اموات ہوئیں اور 4 لاکھ ہیکٹر سے زائد زمین جنگلاتی آگ کی نذر ہوئی، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔ ڈبلیو ایچ او اور ڈبلیو ایم او نے انتباہ دیا ہے کہ بڑھتی ہوئی گرمی دنیا بھر کے کارکنوں کے لیے صحت اور معیشت دونوں لحاظ سے خطرہ ہے۔ بارسلونا کے ماہر موسمیات خاویر مارٹن وید نے کہا کہ یہ صورتحال یورپ کے دیگر ممالک کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔