اسپین میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ

   

میڈرڈ: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایف 18 جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیٹ طیارہ ایک فلائنگ نمائش کے لیے تربیتی پرواز پر تھا جو زمین سے ٹکراتے ہی شعلہ پوش ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق امریکی ساختہ ایف 18 ہورنیٹ لڑاکا طیارے نے بلندی پر جا کراچانک کنٹرول کھو دیا اوراس کا رخ نیچے زمین پر ہونے کے بعد دوبارہ اوپر کی جانب نہ ہو سکا۔ جبکہ اسپین کی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پربیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔