میڈرڈ۔14ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)ا سپین کے جنوب مشرق میں سیلاب سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور 3500 لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق والینسیا، مارسیا اور مشرقی اینڈولسینیا میں کئی ندیاں طغیانی پر ہیں جس سے باندھوں کو توڑ کر پانی کئی علاقوں میں گھس گیا ہے ۔ ان علاقوں میں زبردست بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔المیریا پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح سیلاب کے پانی سے بھرے ایک سرنگ میں ایک کارمیں پھنسنے شخص کی موت ہو گئی۔شہر کے میئر ریمن فرنانڈیز نے بتایا کہ پولیس افسران نے گاڑی میں سوار تین میں سے دو لوگوں کو بچا لیا لیکن ایک شخص اندر ہی پھنسا رہ گیا۔مقامی حکام کے مطابق جمعہ کو صوبہ گریناڈا میں ایک دوسرے شخص کو کیچڑ اور پانی میں پھنسی اپنی گاڑی میں مردہ پایا گیا۔
