اسپین میں طیارہ حادثہ،2افراد ہلاک

   

میڈرڈ، 10 اگست (یو این آئی) اسپین کے ویلنسیا علاقے میں ہفتہ کو ایک ہلکے طیارہ حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ، علاقائی حکومت نے اس کی تصدیق کی ہے ۔حادثہ ریکوینا قصبے کے قریب صبح تقریباً 11:25 پر اس وقت پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد تیز غوطہ لگاکر قریبی کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں طیارے میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔طیارہ حادثے کے بعد مکمل طور پر آگ کی زدمیں آ کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور تحقیقات جاری ہیں۔ حادثے کے وقت موسمی حالات سازگار بتائے گئے ہیں۔