اسپین میں ماں کے قاتل اور آدم خور بیٹے کو سزا

   

ماڈرڈ: 2019 میں ایک 26 سالہ ہسپانوی نوجوان نے اپنی ماں کو قتل کرکے اْس کی لاش کا مثلہ بنا کر اْس کی باقیات کو کھایا تھا۔بی بی سی کے مطابق البرٹو سنچیز نامی نوجوان کو ماں کو بیدردی سے قتل کرنے پر 15 سال قید کی سزا اور لاش کو مسخ کرنے پر مزید 5 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔البرٹو کو اپنے بھائی کو 73000 ڈالرز بطور ہرجانہ/تلافی کی ادائیگی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔البرٹو کو 2019 میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس نے اس کے گھر میں جسمانی اعضاء پڑے دیکھے جن میں سے کچھ پلاسٹک کے ڈبوں میں تھے۔نوجوان نے عدالت میں اپنے انسانیت سوز رویے کا سبب اپنی نفسیاتی بیماری کو بتایا تاہم عدالت نے بیٹے کے اس دلیل کو مسترد کردیا کہ وہ قتل کے وقت نفسیاتی بیماری کا شکار تھا۔