میڈرڈ: اسپین میں پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر قرض کی رقم ادا نہ کرنے پر ایک پاکستانی شخص کو اپنے تین بہن بھائیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اتوار کو مشتبہ شخص نے پولیس کو خود گرفتاری دے دی، اس نے موراتا ڈی تاجونا کے علاقہ میں ایک گھر میں ہونے والے تہرے قتل سے متعلق واقعات میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔‘عدالتی ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو ایک سال قبل اپنی بہن پر ہتھوڑے سے حملہ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔پولیس کو جمعرات کو تین نعشیں ملی تھیں، جو میڈرڈ سے تقریباً 35 کلومیٹر (20 میل) جنوب مشرق میں واقع گاؤں میں ان کے گھر کے اندر پائی گئیں اور وہ جزوی طور پر جلی ہوئی تھیں۔