میڈرڈ : جنوبی اسپین کے کاڈیز علاقے میں ایک کشتی کے الٹنے سے 4 تارکین وطن ہلاک اور 21 دیگر لاپتہ ہو گئے ۔یہ اطلاع اسپین کے محکمہ ریسکیو سروسز نے دی ہے ۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ لاپتہ تارکین وطن کی تلاش جاری ہے ۔کشتی میں کل 28 تارکین وطن سوار تھے جن میں سے تین کو بچا لیا گیا اور 21 دیگر اب بھی تک لاپتہ ہیں۔اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق رواں سال اکتوبر تک 28,982 سے زائد تارکین وطن سمندر کے راستے اسپین پہنچے ہیں۔ تارکین وطن کی یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے ۔