لندن: اسپین کے سابق کھلاڑی لوئس گارشیا کا مننا ہے کہ یورو کپ میں ان کی ٹیم اسپین کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسپین کو گروپ ای میں سویڈن، پولینڈ اور سلواکیا کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ اسپین ٹورنمنٹ کا پہلا مقابلہ سویڈن کے خلاف کھیلے گی۔ اسپین کے جہاں تک کوارٹر فائنل میں رسائی کا تعلق ہے اس سے قبل ہی اسے کپتان سرگیو باسکٹس کے کورونا سے متاثر ہوکر پہلے مقابلے سے باہر ہونے کا نقصان ہوا ہے لیکن ڈیفنڈر ڈیگو لورنڈ کورونا سے صحتیاب ہوکر دوبارہ ٹیم میں واپسی کرچکے ہیں۔