میڈرڈ: اسپین میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وجہ سے اموات کی تعداد 60,000 سے تجاوز کرگئی ہے ۔وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 565 مریض کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے اور اس کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 60370 ہوگئی ہے ۔ اسپین میں اب تک تقریبا 29 لاکھ افراد اس جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔