اسپین میں کورونا مہلوکین کیلئے سرکاری تقریب کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

میڈرڈ: کورونا سے بہت زیادہ متاثرہ پورپی ممالک میں سے ایک اسپین میں آج ایک سوگوار تقریب میں تمام ہلاک شدگان کو علامتی طور پر الودع کہا گیا۔ اس موقع پر یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اْرزولا فان ڈیئر لائن اور یورپی یونین کے تمام سربراہان بھی موجود تھے۔ میڈرڈ میں منعقد ہونے والی اس یادگار تقریب میں اسپین کے بادشاہ فلپ ششم نے کورونا کے بحران کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے 28 ہزار چار سو ہسپانوی باشندوں کے لواحقین سے مخاطب ہو کر کہا کہ ان کے درد کا مداوا ناممکن ہے تاہم حکومت نہ صرف مرنے والوں کی یاد منانا بلکہ صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا بھی چاہتی تھی۔