اسپین میں ہلاکتیں 10 ہزار سے بڑھ گئیں

   

میڈریڈ ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یورپی ملک اسپین میں اگرچہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور آخری 5 دن سے وہاں یومیہ 800 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، تاہم 2 اپریل کو حکومت نے تصدیق کی کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 950 ہلاکتیں ہوئیں۔اسپین کی ویب سائٹ الموندو کے مطابق پہلی بار اسپین میں ایک ہی دن میں 950 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 200 سے زائد ہوگئی۔اسی طرح اسپین میں نئے مریضوں کی تعداد میں بھی 8 ہزار کا اضافہ دیکھنے مین آیا اور وہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ہوگئی۔