بارسلونا۔ اسپین کے وزیر صحت کَیرولینا ڈیریس نے کہا کہ جاریہ ہفتے 65 برس سے کم عمر کے افراد کو اسٹرازینیکا کی کورونا ٹیکہ لگانا پھر سے شروع کیا جائے گا۔ قبل ازیں 18 سے 55 برس کی عمر کے افراد کو یہ ٹیکہ لگایا گیا تھا ۔ وانگارڈیا اخبار نے ذرائع کے حوالے سے پیر کو بتایا کہ ملک میں ایسٹرازینیکا ٹیکہ اندازی پھر سے شروع ہوگی۔ مسٹر ڈیریرس نے کہا،‘ہم چہارشنبہ سے ایسٹرازینیکا ویکسین سے ٹیکہ اندازی پھر سے شروع کر رہے ہیں اور 55 کی عمر کی حد کو 65 تک بڑھایا جائے گا۔
