اسپین پر سفری پابندیاں عائد

   

برلن : جرمن وزارت خارجہ نے اسپین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں سیاحت اور غیر ضروری دوروں پر لاگو ہوتی ہیں۔ تاہم ہسپانوی جزیرے کینری کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ اسپین سے جرمنی واپس لوٹنے والے افراد کو لازمی طور پر کورونا ٹیسٹ کے منفی نتائج آنے تک خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔ سیاحت کے لئے مشہور بعض ہسپانوی جزیروں پر مسلسل نئے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔