اسپین کو شکست، جرمنی نے آٹھواں خطاب جیت لیا

   

Ferty9 Clinic

چینئی، 11 دسمبر (آئی اے این ایس) ایف ایچ آئی مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں جرمنی نے اسپین کو سنسنی خیز شوٹ آؤٹ میں 3-2 سے شکست دے کر اپنا ریکارڈ آٹھواں خطاب جیت لیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا۔ میئر رادھا کرشنن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں جرمنی نے 26ویں منٹ میں جسٹس وارویگ کے گول سے برتری حاصل کی، جسے اسپین نے 33ویں منٹ میں نکولس مستاروس کے گول سے برابر کر دیا۔ شوٹ آؤٹ میں جرمنی نے ابتدائی دوکوششیں کھو دیں لیکن بعد میں تینوں کامیاب ہوکر میچ جیت لیا۔ گول کیپر جیسپر ڈِٹزر نے آخری لمحات میں شاندار بچاؤکیا جبکہ اسپین کے اینڈریس میدینا فیصلہ کن کوشش کو گول میں تبدیل نہ کر سکے۔ یہ جرمنی کا 10واں فائنل اور ریکارڈ آٹھواں عالمی خطاب ہے۔ اس سے قبل برونز میڈل کے میچ میں ہندوستان نے ارجنٹینا کو 4-2 سے مات دے کر پہلی بار برونز میڈل جیتا۔