اسپین کی جنگلاتی آگ تاحال بے قابو،22 افراد زخمی

   

میڈرڈ : اسپین کے جنگلات میں لگی آگ سے آسمان سرخ ہو گیا، جنگلات میں لگی آگ پر دس دن بعد بھی قابو نہ پایا جا سکاجبکہ دھواں اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ تک پہنچ گیا ہے۔خبر کے مطابق، اسپین کے جنگلات میں لگی آگ تاحل بے قابو ہے جبکہ 22 افراد زخمی ہو چکے ہیں، آگ کی شدت مزید بڑھتی جا رہی ہے اور شعلے اتنے بلند ہیں کہ آسمان سرخ ہو گیا ہے۔سینکڑوں فائر فائٹرز فضا میں بلند ہوتے آگ کے شعلوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔میڈرڈ میں “فور ٹاورز’’ کے نام سے مشہور فلک بوس عمارت تک دھواں دیکھا گیا، ایک ہزار فائر فائٹرز آگ کو کنٹرول کرنی کوششیں کر رہے ہیں، وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ کے باعث متعدد علاقوں اور دیہات کو خالی کرا لیا گیا ہے۔14 ہزار ہیکٹر کا رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے جبکہ یورپی ممالک کے حکام نے لو کی لہر جاری رہنے کا بھی اشارہ دیا ہے۔