میڈرڈ : اسپین کے علاقے بارسلونا میں رہایشی عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ کے بعد 4 افراد کو بچالیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والے افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 2بچے شامل تھے۔ میاں بیوی کباڑ کا کام کرتے تھے اور دکان میں ہی رہائش پزیر تھے۔ وہ 10سال سے اسپین میں مقیم تھے۔