اسپین کی شہزادی کورونا وائرس سے فوت

,

   

Ferty9 Clinic

پیرس ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کی 86 سالہ سرخ شہزادی کورونا وائرس سے فوت ہوگئی ۔ شہزادی ماریا ٹیریسا مہلک وائرس سے زندگی کی جنگ لڑرہی تھیں۔ پیرس میں علاج کے دوران فوت ہوگئیں ۔ اسپین کی بوربون پرما کی شہزادی اور بادشاہ فلیپ چہارم کی کزن ماریا ٹیریسا فرانس کے کئی تعلیمی اداروں میں سوشیالوجی پڑھاتی رہی ہیں ۔ ان کے سماجی کاموں کے باعث سرخ شہزادی کا لقب دیا گیا تھا ۔