میڈرڈ ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپین اپنے سابقہ ڈکٹیٹر فرانسسکو فرینکو کی نعش کی باقیادت یہاں موجود ایک مقبرہ سے 24 اکٹوبر کو نکالے گا جو میڈرڈ کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلان میں یہ بات کہی گئی۔ نعش کی باقیات کو نکالنے کی قطعی تاریخ کا عرصہ دراز سے انتظار کیا جارہا تھا جبکہ فرینکو کے ارکان خاندان نے فرینکو کی باقیات نکالنے کی سخت مخالف کی تھی اور اسپین کی سپریم کورٹ نے مخالفت کو بیجا قرار دیا تھا۔ 24 اکٹوبر کو فرینکو کے مقبرہ سے ان کی باقیات نکالنے کے بعد منگورو بیوالپرڈو نامی قبرستان میں دوبارہ دفن کیا جائے گا جو دارالحکومت سے 20 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ باقیات کی دوبارہ تدفین کے موقع پر فرینکو کے ارکان خاندان بھی موجود رہیں گے۔ اسیپن کے وزیرانصاف ڈولوریس ڈیلگاڈو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔
