میڈرڈ: اسپین کے شہر بارسلونا کے چڑیا گھر میں 4 شیروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ویٹرینری حکام کے مطابق 3 مادہ شیروں زالا، نیما ا ور رن رن جبکہ ایک نر شیر کیومبی میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔جانوروں کی رکھوالی کرنے افراد نے شیروں میں کورونا کی علامات کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت نکلے ہیں۔