نئی دہلی، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو اسپین میں ہونے والے عالمی کتاب میلے میں مہمان ملک کا درجہ دیا گیا ہے ۔اسپین کا 33 واں بین الاقوامی کتاب میلہ 30 نومبر سے 8 دسمبر تک منعقد ہو گا، جس میں ہندوستان سے 35 مصنفین اور 15 پبلشرز شرکت کریں گے ۔ ہندوستانی اسٹال میں 40 خواتین مصور کی نمائش اور ثقافتی تقریب بھی ہوں گی اور فلموں کی بھی تقریب ہوگی ۔ اس کے علاوہ، ہندوستانی کھانا اور دستکاری کی نمائش بھی کی جائے گی۔ہندوستان کی 15 منتخب کردہ کتابوں کے ترجمہ کا اجرابھی کیا جائے گا۔ ان میں بابائے قوم مہاتما گاندھی سے وابستہ کتب اور انگریزی کے مشہور مصنف آرکے نارائن، دیسائی، ایلا بھٹ کے ساتھ ہی ہندوستان کی ڈیڑھ دو ہزار کتابیں نمائش کی جائیں گی۔نیشنل بک ٹرسٹ سے بچوں کے مصنفین اور فنکار وں کی ایک ٹیم بھی جائے گی ۔
