اسپین:21 تارکینِ وطن بازیاب،3 گرفتار

   

میڈرڈ : اسپین میں پولیس نے کپڑوں کی حبس زدہ فیکٹری میں چھپائے گئے 21 تارکینِ وطن کو بازیاب کرا لیا ہے۔انھیں غیر صحت مند ماحول میں رکھا گیا تھا اور ان سے صرف دو یورو فی گھنٹا کے حساب سے کئی کئی گھنٹے کام لیا جاتا تھا۔پولیس کی ویڈیو فوٹیج کے مطابق تارکینِ وطن کو جنوبی مشرقی شہر مرسیا میں واقع ایک فیکٹری میں کپڑوں کی بڑی گٹھوں کے پیچھے چھپایا گیا تھا۔یہ فیکٹری افریقی ممالک کو کپڑے فروخت کرتی ہے۔