حیدرآباد ۔25۔نومبر (سیاست نیوز) اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی جی پرساد کمار نے نئی دہلی کے تلنگانہ بھون میں گورنر جشنو دیو ورما سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خیر سگالی نوعیت کی تھی۔ اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کی دختر کی شادی میں شرکت کے لئے اسپیکر اسمبلی پرساد کمار نئی دہلی میں ہے۔ تلنگانہ بھون میں گورنر جشنو دیو ورما سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں شال پیش کی۔ اسپیکر نے وقار آباد اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں گورنر کو واقف کرایا۔ اسپیکر نے کہا کہ تلنگانہ اننت گیری ، موسیٰ ندی کا آغاز ، پدمنا سوامی مندر ان کے اسمبلی حلقہ کے تحت آتے ہیں۔ موسیٰ ندی کا آغاز وقار آباد سے ہوتا ہے۔ اسپیکر اسمبلی نے گورنر کو وقار آباد کے دورہ کی دعوت دی تاکہ اہم مقامات کا معائنہ کرسکیں۔ گورنر جشنو دیو ورما نے عنقریب وقار آباد کا دورہ کرنے سے اتفاق کیا۔ 1