میناریٹی ایمپلائیز اسوسی ایشن کے کیلنڈر کی اجرائی
بچکنڈہ ۔ 10 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسمبلی اسپیکر حلقہ بانسواڑہ رکن اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی ، ڈی سی سی بی چیرمین بھاسکر ریڈی نے راجستھان کا دورہ کرتے ہوئے اجمیر شریف پہنچ کر حضرت خواجہ معین الدین اجمیریؒ کی درگاہ پر حاضری دیتے ہوئے چادرگل پیش کی اور ریاست میں امن و امان اور تیسری میعاد میں بی آر ایس پارٹی کا اقتدار اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی عمر درازی کی دعاء کی اور نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کی دعا کی ۔ اسمبلی اسپیکر کے ہمراہ بانسواڑہ حلقہ کے دیگر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔
OoO بچکنڈہ منڈل اطراف و اکناف میں سردی کی لہر میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے، صبح کی اولین ساعتوں میں راستے پوری طرح سنسان دکھائی دے رہے ہیں ۔ عوام زیادہ تر گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ سردی کی لہر میں 4دن سے اچانک اضافہ ہوگیا ، رات 8 تا صبح 10 بجے عوام کی ہلچل کم دکھائی دے رہی ہیں ۔ ضلع کاماریڈی میں الرٹ جاری ہے ۔ مواضعات میں عوام آگ تاپتے نظر آرہے ہیں ۔ گرم ملبوسات میں اضافہ ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دن سردی برقرار رہنے کا انتباہ دیا ۔
O٭O تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائیس سرویس اسوسی ایشن کی جانب سے بانسواڑہ ڈیویژن 2023 کے کیلنڈر کی رسم اجرائی ڈی ایس پی جگناتھ ریڈی کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر بانسواڑہ ڈیویژن صدر سید عبدالوہاب ، تلنگانہ اسٹیٹ کے صدر محمد فاروق ، کاماریڈی صدر محمد بشیر ، بانسواڑہ ڈیویژن کے عبدالرزاق ، جنرل سکریٹری سید حاجی، ورکنگ پریسیڈنٹ خلیل احمد ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری شیخ طاہر ، سکریٹری وجئے کمار و دیگر عہدیداران و اراکین موجود تھے ۔