اسپیکر اسمبلی کی والدہ کے انتقال پر چیف منسٹر کا اظہار تعزیت

   

حیدرآباد۔/6 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسپیکر اسمبلی مسٹر پوچا رام سرینواس ریڈی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چیف منسٹر نے اسپیکر اسمبلی کے اس غم کے وقت فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں پرسہ دیا اور اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔کارگذار صدر ٹی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے بھی اسپیکر اسمبلی کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔