اسپیکر اسمبلی کے رویہ کے خلاف کانگریس کی آج گورنر سے شکایت: ریونت ریڈی

   

تمام منڈلوں میں احتجاج کا اعلان، بجٹ سے شہیدان تلنگانہ اور نوجوانوں کی توہین
حیدرآباد۔7۔ مارچ (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ بجٹ سے شہیدان تلنگانہ اور بیروزگار نوجوانوں اور طلبہ کی توہین ہوئی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر نے شہیدان تلنگانہ کے خاندانوں کو ملازمت اور امداد کا اعلان کیا تھا لیکن بجٹ میں اس مقصد کیلئے فنڈس مختص نہیں کئے گئے۔ بیروزگار نوجوانوں کے لئے ماہانہ 3016 روپئے بیروزگاری الاؤنس کا اعلان کیا گیا تھا لیکن الیکشن میں کامیابی کے بعد یہ وعدہ فراموش کردیا گیا ۔ بجٹ میں بیروزگاری الاؤنس کا کوئی تذکرہ نہیں ہے ۔ چیف منسٹر نے مکان کی تعمیر کیلئے غریبوںکو پانچ لاکھ روپئے تک امداد کا وعدہ کیا تھا لیکن بجٹ تقریر میں اسکیم کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ حکومت نے پانچ لاکھ روپئے کی رقم کو گھٹاکر تین لاکھ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ تقریر کے موقع پر اپوزیشن ارکان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ارکان کو احتجاج کا جمہوری حق حاصل ہے ۔ احتجاج کے ذریعہ ہی علحدہ ریاست تلنگانہ حاصل کی گئی ۔ انہوں نے بی جے پی ارکان کی سیشن کے اختتام تک معطلی کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ اسپیکر کی اس کارروائی کی کانگریس مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے کانگریس ارکان کے ساتھ منفی رویہ کے خلاف کل منگل کے دن ریاست گیر سطح پر احتجاج منظم کیا جائے گا ۔ تمام منڈل ہیڈکوارٹرس پر امبیڈکر مجسموں کے قریب چہرہ پر سیاہ ربن باندھ کر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلی کے ہمراہ منگل کے دن گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے اسپیکر کے رویہ کی شکایت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پوچارم سرینواس ریڈی کو اپنے انداز کارکردگی میں تبدیلی لانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز کونسل کا اجلاس محض تین دن کے لئے طلب کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ کونسل کے ارکان کو عوامی مسائل پر مباحث کا موقع دیا جانا چاہئے ۔ چیف منسٹر کے اشارہ پر دونوں ایوانوں کو چلایا جارہا ہے۔ ر