حیدرآباد ۔13۔نومبر (سیاست نیوز) اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی جی پرساد کمار، صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی ، نائب صدرنشین بنڈا پرکاش مدیراج اور لیجسلیچر سکریٹری نرسمہا چاریلو نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کا دورہ کیا۔ مطالعاتی دورہ کے سلسلہ میں اسپیکر اسمبلی اور صدرنشین کونسل آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے بعد جاپان پہنچے اور ٹوکیو میں پارلیمنٹ کی عمارت کا معائنہ کیا۔ مقامی حکام نے اسپیکر اور صدرنشین کونسل کا استقبال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت کا معائنہ کرایا۔ جاپان کی پارلیمنٹ کی کارکردگی اور پارلیمانی اصولوں سے واقف کرایا گیا ۔ جاپان کے عوامی نمائندوں کو تلنگانہ کے دورہ کی دعوت دی گئی۔ آسٹریلیا کے سڈنی میں کامن ویلتھ پارلیمنٹری اسوسی ایشن کی کانفرنس میں شرکت کے بعد تلنگانہ کا وفد جاپان پہنچا ہے۔ 1