اسپیکر کا بی جے پی ارکان اسمبلی کی معطلی پر نظرثانی سے انکار

   

پوچارام سرینواس ریڈی خوفزدہ نظر آئے، راجہ سنگھ کا دعویٰ، فیصلہ مایوس کن: ایٹالہ راجندر

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد بی جے پی کے اسمبلی سے معطل شدہ تین ارکان نے اسمبلی پہنچ کر اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی سے ملاقات کی اور ہائی کورٹ کے آرڈرس کی کاپی پیش کیا ۔ اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے جو فیصلہ کیا تھا ، وہ اس پر قائم ہے انہوں نے معطلی کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے سے انکار کردیا جس پر بی جے پی ارکان اسمبلی ایٹالہ راجندر ، راجہ سنگھ اور رگھونندن راؤ مایوس ہوکر اسپیکر کے چیمبر سے نکل گئے ۔ سکریٹری مقننہ نرسمہا چاریلو نے آج صبح ہائیکورٹ کی ہدایت پر بی جے پی کے معطل کردہ ارکان اسمبلی کی اسپیکر سے ملاقات کرائی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کے فلور لیڈر راجہ سنگھ نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی سے کی گئی بات چیت سے پتہ چل رہا تھا کہ وہ خوفزدہ ہے ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر انہیں کتنا ہراساں و پریشان کر رہے ہیں۔ پوڈیم کے قریب نہ پہنچنے والے بی جے پی کے ارکان اسمبلی ایٹالہ راجنر اور این رگھونندن راؤ کو معطل کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر کے تیار کردہ پلان پر اسپیکر اسمبلی نے عمل آوری کی ہے۔ آندھراپردیش کی اسمبلی میں 10 ارکان اسمبلی کی جانب سے احتجاج کرنے پر بھی معطل نہ کرنے کا دعویٰ کیا ۔ اسمبلی میں ایٹالہ راجندر کے پہنچنتے ہی اپنی بے قاعدگیاں منظر عام پر آنے کے خوف سے بی جے پی کے تمام ارکان اسمبلی کو معطل کرنے کا دعویٰ کیا ۔ ایٹالہ راجندر نے اسپیکر کے فیصلہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ پر سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے ۔ اپنی نشستوں پر سے اٹھ کر احتجاج کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ ایوان کے قواعد کا احترام نہ کرنے کا اسپیکر پر الزام عائد کیا ۔ ن