اسپیکر کو اپوزیشن کی تائید خوش آئند : ریونت ریڈی

   

کے سی آر نے متفقہ انتخاب کی ہدایت دی: کے ٹی آر
حیدرآباد ۔14۔ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے پہلے دن تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اسپیکر کے متفقہ انتخاب میں مدد کرتے ہوئے خوشگوار روایت کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے بی آر ایس ، مجلس اور سی پی آئی ارکان سے پرساد کمار کی تائید پر ا ظہار تشکر کیا اور کہا کہ بی جے پی نے بھی اسپیکر کے انتخاب میں باالواسطہ طور پر مدد کی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پرساد کمار ان کے ضلع وقار آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے ایم پی ٹی سی رکن کے طور پر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا ۔ سیاست میں کئی نشیب و فراز انہوں نے دیکھے ہیں۔ طویل سیاسی تجربہ کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے اسپیکر کے عہدہ کیلئے ان کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پرساد کمار ایوان کی کارروائی کو بہتر انداز میں چلانے میں کامیاب رہیں گے اور انہیں تمام پارٹیوں کی تائید حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پرساد کمار اسپیکر کے عہدہ کیلئے انتہائی موزوں شخصیت ہیں۔ سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے پرساد کمار کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وزیر امور مقننہ سریدھر بابو جب کے سی آر سے ملاقات کیلئے پہنچے تو کے سی آر نے متفقہ انتخاب میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کے سی آر نے بی آر ایس کے تمام ارکان کو پرساد کمار کی تائید کی ہدایت دی۔ کے ٹی آر کے مطابق تلنگانہ جدوجہد میں پرساد کمار نے اہم رول ادا کیا۔ 2012 ء سے 2014 ء تک وزیر ہینڈلومس کے طور پر پرساد کمار نے سرسلہ میں بنکروں سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا تھا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ایوان کی کارروائی بہتر انداز میں چلانے کیلئے ان کی پارٹی مکمل تعاون کرے گی۔ ر