جدہ : ’اسکائی نیوز انگلش‘ کی براڈ کاسٹر اور رپورٹر یسرا الباقر اس وقت حیران رہ گئیں جب انہوں نے جدہ کے شاہ فیصل نیول بیس پر سوڈان سے انخلاء کے بعد آئے لوگوں میں اپنے چچا کو دیکھا۔یسرا نیول بیس پر سوڈان سے آنے والے شہریوں کی کوریج کے لیے وہاں پہنچیں تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ اس کے چچا بھی نقل مکانی کرنے والوں میں شامل ہیں۔ دونوں چچا بھتیجی کے درمیان جذباتی ملاقات میں یسرا اپنے اوپر قابو نہ رکھ سکیں اور اس کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔اس ملاقات کی ایک ویڈیو ٹی وی پر لائیو نشر کی گئی ہے جس میں یسرا اور اس کے چچا کو ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔