اسکارٹ لینڈ یارڈ میں پہلی خاتون سکھ پولیس آفیسر کی شمولیت کے 50 سال

   

لندن : اسکاٹ لینڈ یارڈ کی پولیس کے کارنامے پوری دنیا میں مشہور ہیں لیکن حیرت انگیز بات یہ ہیکہ اس تنظیم میں آج سے 50 سال قبل ایک جنوب ایشیائی خاتون نے شمولیت اختیار کی تھی اور آج اسی خاتون پولیس آفیسر کرپال کور سندھو کی شمولیت کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی۔ 1971 تا 1973ء انہوں نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس میں خدمات انجام دیں اور انہیں آج بھی پولیس خدمات کیلئے ایک مثالی خاتون تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے جو خدمات انجام دیں اس سے دوسری خواتین کیلئے بھی راہ ہموار ہوگئی کہ وہ پولیس محکمہ میں نمایاں خدمات انجام دے سکیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیلن بال نے ان کی بیحد تعریف کی۔ کرپال کو مشرقی افریقہ کے زنجبار میں 1943ء میں ایک سکھ خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔ بہرحال 1974ء میں ان کا اپنے شوہر سے ملازمت سے متعلق تنازعہ پیدا ہوگیا جو یہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیوی پولیس میں ملازمت کرے۔ غصہ میں آ کر انہوں نے اپنی بیوی کا قتل کردیا تھا۔