اسکالرشپس ، 31 ڈسمبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ

   

کالج کے طلبہ کیلئے 15 جنوری تک سہولت ، استفادہ کرنے اقلیتی عہدیدار پداپلی کا طلبہ کو مشورہ

پداپلی ۔ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود,پداپلی محمد معراج محمود نے پداپلی ایک صحافتی بیان میں اطلاع دی کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے اسکالرشپس کے حصول کے لئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ رواں تعلیمی سال 2021-22 میں مرکزی حکومت کی جانب سے اوّل تا دہم جماعت میں زیر تعلیم اقلیتی طلباء وطالبات کے لئے پری میٹرک اسکالرشپ ، انٹر، ڈگری و پی جی میں زیر تعلیم اقلیتی طلباء و طالبات کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اور پیشہ وارانہ تعلیم ( بی ٹیک’ میڈسن وغیرہ) حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء و طالبات کے لئے میرٹ کم مینس اسکالرشپس فراہم کئے جارہے ہیں. درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 15ڈسمبر طئے کی گئی تھی۔ لیکن کمشنر برائے اقلیتی بہبود، حیدرآباد نے آخری تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کرتے ہوئے31ڈسمبرتک تمام اہل اقلیتی طلباء و طالبات کو درخواستیں داخل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔اہلیت رکھنے والے اقلیتی طلباء
https://scholarships.gov.in
ویب سائٹ پر بذریعہ آن لائن درخواست فارم کا ادخال کرتے ہوئے درکار سرٹیفیکیٹس اپ لوڈ کریں اوریہ درخواست فارم اپنے تعلیمی اداروں کے انتظامیہ کو مقررہ وقت سے قبل عطا ء کریں۔پداپلی ضلع کے مدارس،کالجوں، انسٹیٹیوٹ نوڈل آفیسر کو فوری طور پر آدھار اتھینٹیکیشن سے متعلقہ آن لائن میں تمام تفصیلات درج کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ مدرسہ کی سطح پر طلباء کے درخواست فارم کی جانچ اور فارورڈ کرنے کی آخری تاریخ 31/ڈسمبر ہے اور کالج کی سطح پربذریعہ آن لائن تصدیق کرنے کی آخری تاریخ 15جنوری ہے۔