محبوب نگر ۔ ضلع کے سرکاری و خانگی کالجس و یونیورسٹیز میں انٹرمیڈیٹ تا پی جی زیر تعلیم مختلف کورسیس میں زیر تعلیم اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے سال 2021-22 پوسٹ میٹرک رینیول اور تازہ اسکالرشپس کیلئے 24 اکٹوبر تک آن لائین درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ ویب سائیٹ
http://telanganaepass.cgg.gov.in
پر درخواستیں داخل کریں اور ہارڈ کاپی متعلقہ کالج کے پرنسپل کے حوالے کریں ۔ کالج پرنسپل ، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز / پرنسپل کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر کو بھی ایک کاپی دینا ضروری ہے ۔
