اسکالرشپس کیلئے رجسٹریشن، 31 ڈسمبر آخری تاریخ

   

گمبھی راوپیٹ؍ سرسلہ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، ضلع راجنا سرسلہ ایم اے بھارتی نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اطلاع فراہم کی ہیکہ حکومتِ تلنگانہ کے شیڈول کیسٹ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق، تعلیمی سال 26-2025 کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کے بعد آخری تاریخ 31 ڈسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔لہٰذا تمام کالجس،جامعہ سے متعلقہ انتطامیہ اور طلبہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد e-PASS ویب سائٹ https://telanganaepass.cgg.gov.in پر اپنی اسکالرشپ کی درخواست کا ا دخال کریں۔ اسکالرشپ کی تجدید اور نئی درخواستیں دونوں کے لیے درخواست کا ادخال کیا جاسکتا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے درخواست ہے کہ وہ طلباء کو اس اسکیم سے متعلق آگاہ کریں اور آن لائن رجسٹریشن کو بروقت مکمل کرنے میں تعاون فراہم کریں۔مزید تفصیلات کے لیے دفتر ضلعی اقلیتی بہبود افسر، راجنا سرسلہ سے رجوع ہوں۔