اسکالر شپس کیلئے آج مختلف مراکز پر امتحانات

   


میدک۔ ضلع میدک میں 21 فروری کوNMMSE نیشنل مینس کم میرٹ اسکالر شپس کیلئے آف لائن کے ذریعہ امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔ ان امتحانات کیلئے 8ویں کلاس کے امیدوار شرکت کریں گے۔ اس طرح NTSE نیشنل ٹیالنٹ سرچ ایگزام دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے ہوں گے جس کے لئے ضلع میں پانچ مراکز بنائے گئے ہیں۔ گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول نرسا پور اور ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول توپران پر NMMSE کے سنٹرس ہوں گے۔ اس طرح NTSE برائے دسویں جماعت کیلئے ایک سنٹر سدھارت ماڈل ہائی اسکول وینکٹ راؤ نگر کالونی بنایا گیا ہے۔ یہ امتحان صبح 9:30 تا 11:30 بجے اور دوسرا پرچہ شام یعنی 1:30 تا 3:30 بجے ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ایس رمیش کمار نے اپنے ایک پریس نوٹ میں مذکورہ امتحانات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ اس طرح ایک پریس نوٹ میں ضلع ایس پی چندنا دپتی نے بتایا کہ مذکورہ امتحانات پرامن و شفاف طریقہ پر عمل میں لانے کیلئے پولیس کا معقول بندوبست مراکز پر کیا جارہا ہے۔