ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ میں شمالی ساحل پر کم از کم 65 پائلٹ وہیل مچھلیاں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ یہ بات ایک ریسکیو چیریٹی نے جمعرات کے روز بتائی۔ حالیہ عرصہ میں یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔اس سلسلے میں British Divers Marine Life Rescue کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ساحل پر پہنچنے پر اس کے ہنگامی اہل کاروں نے پانی سے دور 77 جانوروں کو دیکھا۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ ان میں اْس وقت صرف 12 جانور ہی زندہ تھے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کی کوئی ایک معین توجہ نہیں پائی جاتی ہے۔