اسکاٹ لینڈ کی ٹوئنٹی 20 میں ریکارڈ کامیابی

   

لندن ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسکاٹ لینڈ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں تیسرا اعظم ترین اسکور بنایا ہے جیسا کہ جارج منسی اور کائیل کوٹ زیر نے اپنی ٹیم کو 200 رنز کا اسکور فراہم کیا اور وہ نیدرلینڈس کے خلاف 58 رنز سے کامیاب بھی ہوئی۔ مذکورہ کھلاڑیوں نے ڈبلن میں کھیلے گئے مقابلہ میں ڈبل سنچری کی پارٹنر شپ نبھائی تاہم کائیل 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے اوپنر جارج نے ناقابل تسخری 127 رنز اسکور کئے جس کی بدولت اسکاٹ لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز اسکور کئے۔ جارج نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری 41 گیندوں میں مکمل کی۔ ان سے قبل تین کھلاڑیوں نے ٹوئنٹی 20 میں تیز ترین سنچریاں اسکور کی ہے جوکہ حضرت اللہ زازائی جنہوں نے 35 گیندوں میں سنچری بنائی ہے۔ دلچسپ ریکارڈ یہ بھی ہیکہ جارج سے قبل جن تینوں کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کی ہیں وہ 35 گیندوں میں ہی بنی ہے۔ جارج نے اپنی سنچری کے دوران 14 چھکے لگائے۔ علاوہ ازیں جارج نے ایک اوور میں 32 رنز بھی اسکور کئے جبکہ ان سے زیادہ رنز یوراج سنگھ نے 2007 ء کے ورلڈ کپ میں اسٹیورٹ براڈ کو 6 چھکے لگائے تھے۔ جوابی اننگز میں ہالینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کئے۔ اوپنرس کا عالمی ریکارڈ 236 رنز ہے جوکہ رواں برس کے اوائل آئرلینڈ کے خلاف افغانستان نے بنایا اسے توڑنے کے ضمن میں جب جارج سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب 199 رنز پر کائیل نے ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور اس میں ناکام ہوئے تو میں نے ان سے کہا کہ ایک اور رن کی ضرورت ہے تاکہ ہم 200 کے ہندسے کو عبور کرلیں جس کے بعد ہم نے ورلڈ ریکارڈ کا کوئی ذہن نہیں بنایا تھا۔