اسکرام جیٹ طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز کامیاب

   

Ferty9 Clinic

بالاسور (اُڈیشہ )۔12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے دیسی طورپر تیار کردہ اسکرام جیٹ طیارہ کی پہلی آزـمائشی پرواز کامیابی سے انجام دی ہے ۔ دفاع کے ذرائع نے کہاکہ آج اُڈیشہ کے ساحل کے قریب واقع اڈے سے ہائپر سانک اسپیڈ لائیٹ کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا ۔ یہ طیارہ ہائپر سانک کروز میزائیل سسٹم کو فروغ دینے کے دیسی پروگرام کا اہم جز ہے۔ یہ ٹرائیل ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے خلیج بنگال میں ڈاکٹر عبدالکلام آئی لینڈ سے صبح تقریباً 11:25 بجے انجام دیا ۔ نئی ٹکنالوجی کی آزمائش ہوئی ہے ۔ اس سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ یہ آزمائش کامیاب ہوئی ۔ یہ طیارہ ڈیمانسٹریشن یا مظاہرے کے طورپر استعمال کیا گیا ۔