نئی دہلی۔ 25 اکتوبر (یو این آئی) شہری ہوابازی کی وزارت نے صفائی ستھرائی کی ایک خصوصی مہم کے تحت تین ہفتوں میں 81.67 لاکھ روپے کا کباڑ فروخت کیا ہے ۔اس کباڑ میں ای-ویسٹ (الیکٹرانک کچرا) اور پرانی غیر ضروری فائلیں بھی شامل تھیں۔وزارت نے ہفتے کو جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اس نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش (2 اکتوبر) کے موقع پر زیر التوا معاملات کے حل کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی تھی، جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس کے تحت ہدف شدہ عوامی شکایات میں سے 87 فیصد کا ازالہ کیا جا چکا ہے اور 4,988 فائلیں بند کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، 31 اکتوبر تک طے شدہ 480 صفائی مہمات میں سے 405 مکمل ہو چکی ہیں۔ دفتروں میں 31,353 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی ہے ۔ وزارت نے بتایا کہ ردی بیچ کر 81,66,756 روپے حاصل کئے گئے ہیں۔